Archive for جون, 2011

قرآن مجید پڑھنے کےجسمانی وطبی فوائد

قرآن پاک ،اسمائے الہی اور درود شریف میں اتنی طاقت ہےکہ ان کےپڑھنے سے نہ صرف دین و دنیا کی برکتیں حاصل ہوتی ہیں بلکہ جسمانی وروحانی امراض دورہونے کے ساتھ ساتھ ثواب کاذخیرہ بھی اکٹھاہوتارہتا ہے۔مسلمان اس لحاظ سےکتنے خوش قسمت ہیں لہذاہمیں تلاوت اورذکرو اذکارسے غافل نہیں رہنا چاہئے۔
ڈاکٹر لیول پاول حالانکہ وہ مسلمان نہیں تھاکہتا ہےکہ قرآن صرف الفاظ کامجموعہ نہیں بلکہ ایک خاص انرجی اور طاقت کا پیٹرن ہے۔یہ طاقت جہاں پڑھنے والےکے اندرمنتقل ہوتی ہےوہاں یہی طاقت اس کے قریب بیٹھنے والوں کو بھی گھیر لیتی ہے۔
موجودہ سائنس قرآنی آیات کاسائنسی تجزیہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ الفاظ کی طاقت کا سر چشمہ قرآن کے الفاظ ہیں حالانکہ وہی الفاظ عام استعمال میں اتنی قوت نہیں رکھتےجتنے قرآن میں رکھتے ہیں۔
ماہر روحانیت لیڈ بیٹرلکھتا ہے کہ ہر لفظ ایک یونٹ ہوتا ہے۔اس سے ایک تیز روشنی نکلتی ہےجو مثبت اورمنفی ہوتی ہےقرآن سے نکلاہوا لفظ مثبت ہوتا ہےاور جب مثبت اثرات لہریں انسان پر پڑیں گی تو ان کے اندربے شمار امراض ختم ہوں گے۔(بحوالہ سائنسی دنیا)
خون کے سرخ ذرات تحقیق کے مطابق غیر مرئی اثرات سےٹوٹتے رہتے ہیں اور اس کے ٹوٹنے کے عوامل بڑھتے جائیں تو پھر بلڈ کینسر کے اثرات بڑھ جاتے ہیں اور تلاوت کی لہریں اس مرض سے بہت محفوظ رکھتی ہیں۔سبحان اللہ۔
نفسیاتی امراض فی زمانہ انسان کے لئےوبال جان ہیں اور ان سے بچاٍؤصرف اور صرف یہی ہےکہ ایسی لہروں کو اپنےاندرمنتقل کیا جائے۔(سنت نبوی اور جدید سائنس)

تبصرہ کریں